• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخراجات آمدن سے کم، صوبوں نے 412 ارب 71 کروڑ کا سرپلس بجٹ دیدیا

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران تمام صوبوں کےاخراجات,آمدن سے کم رہے جس کے باعث صوبوں نے 412 ارب71 کروڑ روپے سے زائد کا سرپلس بجٹ دیدیا،اس سےوفاقی حکومت کو جولائی تا مارچ بجٹ خسارہ 3.6 فیصد تک محدود کرنے میں مدد ملی،وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے صوبوں کے سرپلس بجٹ کا ہدف 242 ارب روپے اور نظرثانی شدہ ہدف 210 ارب روپے مقرر کیا ہے تاہم صوبوں نے نو ماہ میں ہی اصل اور نظرثانی شدہ ہدف سے زیادہ سرپلس بجٹ دیدیا جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کو جولائی سے مارچ کے عرصے میں بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چھ فیصد تک محدود کرنے میں مدد ملی-وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران چاروں صوبوں نے مجموعی طور پر 412 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کا سرپلس بجٹ دیا جبکہ صوبوں نے گذشتہ سال اسی عرصے میں 343 ارب 54 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا--جولائی سے مارچ کے دوران پنجاب نے سب سے زیادہ 244 ارب 82 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا-اسی عرصے میں پنجاب کی کل آمدن 1190ارب 94 کروڑ اور اخراجات 946 ارب 12 کروڑ روپے رہے-اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سندھ نے 67 ارب 44 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیاجبکہ سندھ کی کل آمدن 684 ارب اور اخراجات 616ارب 59کروڑ روپے رہے-رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران خیبر پختون خواہ نے 34ارب 53کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا-اسی عرصے میں خیبر پختون خواہ کی 479 ارب 78 کروڑ روپے کی مجموعی آمدن کے مقابلے میں اخراجات 445 ارب 25کروڑ روپے رہے-جولائی سے مارچ کے دوران بلوچستان نے 65 ارب91 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا جبکہ بلوچستان کی کل آمدن 229 ارب 53 کروڑ اور اخراجات 163 ارب 62 کروڑ رہے۔

تازہ ترین