ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت کے تحت کرونا لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس کسی بھی صورت کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور عید اجتماعات میں بھی کرونا ایس او پیز لاگو کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقدہ وڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ڈسپلن عمران شوکت سمیت سی پی او منیر مسعود مارتھ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ عیدالفطر پر پولیس شھداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پولیس افسران عید کی خوشیاں شھداء کے اہل خانہ کے ساتھ منائیں اور انکی بھرپور کفالت یقینی بنائیں۔