• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس کی مشعل کا سفر کووڈSOPs کے ساتھ جاری

ٹوکیو اولمپکس کی مشعل کا سفر کووڈ کی تمام تر ایس او پیز کے ساتھ جاری ہے، ٹارچ ریلے نے ناگاساکی کا دورہ مکمل کیا اور اب اس کی منزل ٹوکیو ہے ۔

ٹوکیو اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے ہونا ہے جس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، اولمپکس کی آئیکونک مشعل بھی آہستہ آہستہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ٹوکیو کی جانب بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز اولمپک مشعل نے جاپان کے تاریخی صوبے ناگاساکی کا دورہ کیا ۔

دوسری جانب جاپان میں ان دنوں ایک آن لائن پٹیشن بھی چل رہی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کووڈ وائرس کی وجہ سے ایونٹ کو منسوخ کردیا جائے، تقریبا سوا دو لاکھ سے زائد افراد نے پٹیشن پر سائن کئے ہیں ۔

واضح رہے کہ اب سے تین ماہ بعد ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہونا ہے ، وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کوکیسے محفوظ رکھا جائے۔

تازہ ترین