پاکستان بھر میں انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں طویل عرصے بعد بیشتر مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے سیوریج کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا۔
پولیو ٹیسٹ کے لیے سیوریج سے سیمپل گزشتہ ماہ اکٹھے کیئے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی پہلی لہر کے بعد پولیو کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد معمول کی ایمونائزیشن پر توجہ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق رواں برس ملک میں تاحال قلعہ عبداللّٰہ سے پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔