• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کا ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جا چکا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پر انتقامی کوشش کے باوجود الزام ثابت نہ ہو سکا، احتساب کا ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جا چکا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روز گار دیا ہے، شریف فیملی 80 سال سے کاروباری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کیلئے جائیں گے، واپس آ کر قوم کی خدمت کریں گے، آپ اپنا زور لگا لیں، شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر جائیں گے، چیلنج ہے کہ جتنا زور لگا لیں شہباز شریف ضرور جائیں گے، شہباز شریف نے جب چاہا وہ گئے اور جب چاہا وہ واپس آئے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شریف فیملی کی کاروباری ٹرانزکشن گھما پھرا کر کرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، احتساب ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جاچکا ہے جو جلد دم توڑنے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر آخری حد تک زور لگا لیں، شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے جائیں گے، شہبازشریف واپس آکر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

نون لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے اس ملک کی معیشت، اقدار کو تباہ کیا، اپنے انجام کو پہنچیں گے، عدالتی فیصلے کے وقت سرکاری وکیل، نیب کا نمائندہ اور سرکاری افسر موجود تھے، عدالتی فیصلے پر اسی وقت عمل درآمد ہو گیا تھا۔

تازہ ترین