• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پارٹی ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے سربراہ کے گھر پہنچ گئے


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے سربراہ بدر شہباز کے گھر پہنچ گئے۔

شہباز شریف نے بدر شہباز اور اُن کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ مشکل وقت میں ڈٹ کر پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، آپ کو اور آپ کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔


ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ پارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو فعال بنانے میں آپ اور آپ کی ٹیم نے تندہی سے کام کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی آپ کی کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے، آپ جیسے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

تازہ ترین