صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں اسکول دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کابل اسکول دھماکے میں بے گناہ لوگوں کے جاں بحق ہونے پر صدمہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کے ساتھ افغان عوام سے دلخراش واقعے پر تعزیت کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کر دیے ہیں۔