گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ اب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔
جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ہمارا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ بیس کے مطابق ہے جبکہ اب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔
رضا باقر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 8 سے 9 فیصد کم ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پاکستانی اپنے ملک بھیج رہے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔