• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے دفتر پر لیگی رہنماؤں کا دھاوا، کارروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو درخواست

لاہور (این این آئی)ایف آئی اے حکام نے زونل دفتر میں دھاوا بولنے پر لیگی رہنمائوں کیخلاف کارروائی کے لیے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا۔ میڈیا کے مطابق آفس میں گھسنے پر مریم اورنگ زیب، غزالی بٹ، عطا تارڑ، میاں مرغوب احمد سمیت 10 سے 12 نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کے لیے سی سی پی او کو خط لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کے مطابق دفتر بند تھا، اس کے باوجود لیگی رہنما 10 سے 12 نامعلوم افراد کے ساتھ ایف آئی اے آفس میں زبردستی گھس گئے اور دفاتر کی تلاشی لی۔ لہذا کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایف آئی اے آفس کی سکیورٹی بھی بڑھائی جائے۔ 

تازہ ترین