• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے‘ آصف علی زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین پر اور بھارت کشمیریوں کو جبر کا نشانہ بنا رہا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا۔ بینظیر بھٹو شہید فلسطینی عوام کی وکیل تھیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد پاکستان کی حکومت نے خارجہ امور پر توجہ ہی نہیں دی۔ عمران خان اپنی نالائقی کا ملبہ پاکستان کے سفارت کاروں پر ڈال رہے ہیں۔ اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ہونے والے قتل عام کا نوٹس لے۔

تازہ ترین