پشاور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما ئی صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے آٹا چور و چینی چور حکمرانوں کو جرات و دلیری سے للکارنے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی سے جمعیت علمائے اسلام کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ حکمران جماعت اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنوں کی جے یو آئی میں شمولیت کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور جے یو آئی کا قافلہ بڑی تیزی سے آگے بڑھتا جارہا ہے الحاج احمد زادہ خان نے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام نااہل نالائق کرپٹ اور دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانو ں نے نجات اور مہنگائی کی خوفناک سونامی کا راستہ روکنے کے لئے عوام کی نظریں پی ڈی ایم کی طرف لگی ہیں۔ عوام سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں پی ڈ ی ایم کی قیادت کی طرف سے عید کے بعد جب لانگ مارچ کی کال دی گئی تو چاروں صوبوں سے لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے لانگ مارچ کے شرکا جب اسلام آباد پہنچیں تو اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر امڈ آئے گا۔ دمادم مست قلندر ہو گا اور دھاندلی سے مسلط وہنے والے نااہل نالائق حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب سے بچنے کے لئے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا الحاج احمد زادہ خان نے کہا کہ اگر عوام دشمن حکمرانوں کو ڈھیل دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے جرات مندانہ فیصلوں سے وزیراعظم کی نیند حرام ہو گئی ہے جبکہ وزیراعظم رات کو ڈرائونے خواب دیکھ کر چلانا شروع کر دیتے ہیں کہ کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔