• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ صبور علی ماؤں کے عالمی دن پر اپنی مرحوم والدہ سے بےپناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئےجذباتی ہوگئیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا کہ اپنی ماں کا خیال رکھیں کیونکہ ماں دوبارہ نہیں ملے گی۔

اپنی والدہ کے لئے اداکارہ نے لکھا کہ میرے پاس آپ سے کہنے کے لئے بہت کچھ ہے،کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب آپ مجھے یاد نہیں آتیں،آپ کے یہاں نہ ہونے سے مجھے تکلیف ہوگی لیکن آپ ہمیشہ میرے دل میں ہیں۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ماما آپ مجھے سنتی ہیں تو یہ جان لیں کہ میں جو کچھ بھی ہوں، آپ کی وجہ سے ہوں۔

اس سے قبل یکم مئی کو صبور علی اپنی منگنی کی تقریب میں بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو رہی تھیں۔

واضح رہے کہ صبور علی کی والدہ کا کینسر کے باعث2017 میں انتقال ہوگیا تھا۔

تازہ ترین