• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کو عمران خان سے متعلق کونسا پرانا واقعہ یاد آیا؟

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کے عام انتخابات 2013 میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر لفٹ کے ذریعے چڑھتے ہوئے گرنے کے واقعے کو دہراتے ہوئے وزیراعظم کے جذبے کو سراہا ہے۔

انہوں نے عمران خان کی اسپتال کے بستر پر لیٹے تصویر شیئر کی جس میں عمران خان کے بستر کے ساتھ ہی اسد عمر ، فیصل سلطان و دیگر پی ٹی آئی کے رہنما کھڑے ہوئے ہیں۔

اسد عمر نے تصویر کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ ’آج سے 8 سال پہلے. شوکت خانم اسپتال میں کپتان کی 2013 کی الیکشن کیمپین کے آخری جلسے میں تقریر سے پہلے۔‘

انہوں نے بتایا کہ  لاہور جلسے میں گرنے کے دو دن بعد،  تقریر سے آدھا گھنٹہ پہلے تک وہ اتنی شدید تکلیف میں تھے، ممکن ہی نہیں لگ رہا تھا کہ تقریر کر سکیں گے۔


یاد رہے کہ سال 2013 میں عمران خان جلسے میں اسٹیج پرچڑھتے ہوئے گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

عمران خان لاہو ر میں غالب مارکیٹ میں ایک جلسے سے خطاب کیلئے اسٹیج پر آنے کے لئے لفٹر پر چڑھے،اُن کے ساتھی ان کے گارڈ بھی تھے جس کے بعدلفٹرکا توازن بگڑ گیا جس کے وجہ سے عمران خان نے نو سے دس فٹ تک کی بلندی سے نیچے گر گئے تھے۔

نیچے گرنے کی وجہ سے عمران اور ان کے گارڈ کے سروں پر چوٹیں آئیں تھیں۔

تازہ ترین