• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کو کبھی پہلی ترجیح نہیں رکھا: جاپانی وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا

ٹوکیو اولمپکس سے متعلق جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اولمپکس کو کبھی پہلی ترجیح نہیں رکھا۔

وزیراعظم یوشی ہیڈے سُوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری پہلی ترجیح جاپانیوں کی زندگی اور صحت ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق ایک سروے میں جاپان کے 60 فیصد لوگوں نے اولمپکس منسوخ کرنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین