• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔

پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز2 صفر سے جیت لی۔

پاکستان 1952 سے لے کر اب تک صرف 6 مرتبہ لگا تار 6 یا اس سے زائد سیریز جیتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا دورہ کامیابی سے مکمل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قومی اسکواڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ 2023 تک ٹاپ تھری پوزیشن کے حصول کے لیےمزید محنت کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید