مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طور پر ختم کرچکی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ حدیبیہ ریفرنس کی نئی تفتیش سے عمران خان کے سامنے شہباز شریف کی بے گناہی سامنے آگئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ حدیبیہ ریفرنس کی نئی تفتیش سے عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف نیب کیس جھوٹے تھے۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہاکہ ثابت ہوگیا آشیانہ، صاف پانی، میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔
اُن کا کہنا تھاکہ ڈرامے بند کریں اور عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں، حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طورپر ختم کر چکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی، عدالت عظمیٰ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔