• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے حدیبیہ ریفرنس کو اوپن اینڈ شٹ کیس قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ حدیبیہ معاملے میں شریف خاندان نے سابق نیب چیئرمین قمر الزمان سے مل کر اپیل ہی دائر نہیں ہونے دی تھی۔


اس سے قبل ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طور پر ختم کرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حدیبیہ ریفرنس کی نئی تفتیش سے عمران خان کے سامنے شہباز شریف کی بے گناہی سامنے آگئی۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا تھاکہ حدیبیہ ریفرنس کی نئی تفتیش سے عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف نیب کیس جھوٹے تھے۔

تازہ ترین