• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں عید قریب آتے ہی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں۔بوسن روڈ پر ڈاکو کی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش تین ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،ایک ڈاکو شہریوں کے ہاتھ چڑھ گیا، وقوعہ رات کے وقت پیش آیا جب عطاء الرحمن نامی شخص سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔شہری کی مزاحمت پر اہل علاقہ نے ایک ڈاکو پکڑ لیا ۔پکڑے گئے ڈاکو کی شہریوں نے خوب درگت بنا ڈالی پکڑے گئے ڈاکو کو اس دوران ساتھی ڈاکو کی فون کال بھی آئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ڈاکو فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ پولیس والے یار دوست ہیں ان کو بھیجتا ہوں وہ آپ کو چھڑا لیں گے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو جس کا نام فاروق بتایا گیا ہے گرفتار کرلیا۔ شہریوں کا اعلی پولیس افسران سے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ملتان سے مزید