میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص سمیت اندرون سندھ کا ایک بڑاحصہ گرد آلودگرم تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جس سے مختلف فصلوں سمیت آموں کے باغات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز میرپورخاص اور گردونواح میں صبح ہی سے گردآلود تیز ہوائیں چلتی رہیں اورپوری فضا میں مٹی چھائی رہی۔تیز ہواؤں کے باعث کھلے علاقوں میں متعدد جھونپڑیاں، چھپرے اور سائن بورڈ اڑ گئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور لوگوں کی بڑی تعدادگھروں تک محدود ہوکر رہ گئی۔شدید آلودگی کے باعث آنکھوں،جلد اور خارش سمیت مختلف بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرد آلود ہواؤں سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر نکلنے سے گریز کریں۔