• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بُک کا غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیا فیچر

فیس بُک نے دنیا بھر میں موجود صارفین کیلئے غلط معلومات تک رسائی اور اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سے نیوز آرٹیکلز کے درست یا غلط ہونے کے نظام کو مزید موثر بنانے کے ضمن میں ایک آزمائش کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

فیس بُک کے مطابق کسی بھی مضمون کو اپنے ٹائم لائن پر شیئر کرنے سے پہلے ویب سائٹ آپ سے ایک نوٹیفیکش کے ذریعے تصدیق کرے گی۔

فیس بُک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نوٹیفیکشن میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا یہ پوسٹ شیئر کی جائے یا نہیں۔

تازہ ترین