• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں پر اسرائیلی پرتشدد کاررائیوں پر اقوام متحدہ کی تشویش


اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے پرُتشدد کارروائیاں روکنے اور عالمی قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے ترجمان کا صحافیوں سے کہنا تھا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اور پُرتشدد کارروائیوں پر گہری تشویش ہے، ہر قسم کے تشدد، اشتعال انگیز کارروائیوں اور نسلی منافرت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔





انھوں نے مزید کہا کہ  اسرائیلی فوج آزادی اظہار رائے اور اجتماعات کی آزادی کو نہ روکے۔ پُرامن طور پر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ اسرائیل انسانی حقوق کے عالمی قوانین کا احترام کرے۔

تازہ ترین