• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی بمباری، معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

غزہ پراسرائیل کی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے۔ پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

او آئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا۔ فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین