• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنگو بائی کاٹھیا واڑی اور کوئن جیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، فاطمہ ثناء شیخ

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے کہا ہے کہ وہ اس قسم کی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جیسی عالیہ بھٹ کی ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ اور کنگنا رناوت کی فلم ’کوئن‘ ہے۔ 

فاطمہ کے مطابق وہ ایسی فلمیں لیتی ہیں جو کہ کسی شخص کا عکس ہوں، اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ فلم کریں جس کے اسکرپٹ سے وہ جڑی ہوں۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے مختلف فلموں میں کام کے تجربے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ وہ اور زیادہ کام کرنا چاہتی ہیں، اور محسوس کرتی ہیں کہ جتنا زیادہ آپ کام کریں گے اتنی ہی بہتری آئیگی۔

فلم دنگل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس فلم کی وجہ سے انھوں نے ریسلنگ سیکھی، جبکہ فلم ٹھگ سے تیر اندازی کو سمجھا اور سیکھا۔ 


فاطمہ کے مطابق لوڈو کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر انو راگ باسو کے ساتھ بڑا دلچسپ وقت گزرا اور راج کمار راؤ سے دوران سفر بہت کچھ سیکھا۔ جبکہ سورج پے منگل بھاری کے ڈائریکٹر امیت شرما اور منوج باجپائی ان کے فیملی ممبر بن گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید