• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ نے کارتک آریان سے کونسا مطالبہ کردیا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اداکار کارتک آریان سے ان کی بچپن کی تصاویر پر انہیں کریڈٹ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کارتک آریان انسٹاگرام پر بچپن کی جو تصویریں شئیر کرتے رہتے ہیں وہ انہوں نے کھینچی تھیں اس لیےفاطمہ نے کارتک سے ان تصاویر پر انہیں کریڈٹ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اداکارہ فاطمہ ثنا نے کہا کہ ’کارتک کا بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر مجھے کریڈٹ دیے بغیر شئیر کرتے رہنا غیر منصفانہ ہے کیونکہ وہ تصویریں میں نے کلک کی تھیں۔‘

فاطمہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کارتک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کارتک اور میں جب بھی ملتے ہیں تو (ہیلو، ہائے، آپ کیسی ہیں) ہو جاتا ہے  لیکن وہ اپنے بچپن کی جو انسٹاگرام پر تصویریں شئیر کرتے رہتے ہیں ان پر مجھے کریڈٹ نہیں دیتے جبکہ وہ تصویریں میں نے کھینچی تھیں۔‘

انہوں نے  کہا کہ ’وہ مجھے کبھی بھی ان تصویروں کا کریڈٹ نہیں دیتے ہیں جبکہ میں بہت اچھی تصاویر کلک کرتی ہوں۔‘

فاطمہ ثنا شیخ نے یہ بھی کہا کہ ’ہر فوٹو گرافر یہ محسوس کرسکتا ہے کہ جب بھی آپ فوٹوگرافروں کو کریڈٹ نہیں دیتے ہیں تو کس قدر بُرا لگتا ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں فلم ’دنگل‘ میں کام کرنے سے پہلے سے ہی فوٹوگرافر تھی۔‘

خیال رہے کہ اداکار کارتک آریان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آکاش وانیُ میں ایک ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین