• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدوس بزنجو نے جام کمال کے الزامات مسترد کردیے

قدوس بزنجو نے جام کمال کے الزامات مسترد کردیے
فائل فوٹو

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ جام کمال کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کے خط پر عبدالقدوس بزنجو نے جوابی خط کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔

قانونی ماہرین نے اسپیکر بلوچستان کو رائے دی کہ جام کمال کے خط سے اسپیکر کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔


ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے عبدالقدوس بزنجو کو رائے دی کہ آئین کے تحت اسپیکر آفس خود مختار ہے وزیراعلیٰ ہدایت جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی پارٹی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو اپوزیشن ارکان اسمبلی کو زیادہ وقت دینے کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین