• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ جام کمال نے عبدالقدوس بزنجو کو خط کیا کیا کہا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی پارٹی کے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو خط لکھ دیا۔

جام کمال نے خط میں عبدالقدوس بزنجو کو اسمبلی چلانے کے آداب، قوائد اور اسپیکر اسمبلی کے جاندار کردار کے حوالے سے باتیں کیں۔

خط میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے لکھا کہ اسپیکر ہاؤس کا نگران ہوتا ہے، اس کا کام ایوان کو ڈسپلن کے ساتھ بامعنی بنانا ہوتا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن ارکان حکومتی بنچوں کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں اور حزبِ اختلاف اسپیکر کے اختیار کو استعمال کر رہا ہے۔

خط میں جام کمال نے لکھا کہ اپوزیشن ارکان، حکومتی ارکان کو خاموش رہو، بیٹھ جاؤ جیسے الفاظ کہتے ہیں، حرب اختلاف کے ارکان سوال و جواب کے سیشن میں آوٹ آف ٹرن تقریر شروع کردیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے خط میں لکھا کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے کام کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کمیٹیوں کی رپورٹ وقت پر جمع نہیں کروائی جاتیں۔

خط میں جام کمال نے کہا کہ اسمبلی اجلاسوں میں قواعد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا جاتا ہے، حکومتی بنچز کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے خط میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو تجویز دی کہ دیگر صوبوں کی اسمبلوں کے رولز اور قواعد کو مدِنظر رکھا جائے۔

خط میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے لکھا کہ حکومتی ارکان کے اسمبلی کی کارروائی کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں، اسپیکر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو مساوی وقت دیا کریں۔

تازہ ترین