خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 668 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 413 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 392 ہوگئی ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1037مریض صحت یاب ہوئے۔ یوں صوبے میں صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 11ہزار 2706ہوگئی ہے۔
پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1812 ہوگئی ہے۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید171 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد47 ہزار 365 ہوگئی ہے۔