• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: خیبرپختونخوا، 24 گھنٹے میں مزید 26 افراد لقمہ اجل بن گئے

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد کے انتقال کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 24 گھنٹے کے دوران 12 افراد وبائی مرض کا شکار بن گئے۔

ان تازہ اموات کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 588 ہوگئی ہے۔


اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران 692 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 570 مریض صحتیاب ہوئے یوںیہ تعداد ایک لاکھ 10179ہزار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین