• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’دریا کے اِس پار‘ کیلئے تین بین الاقوامی اعزازات


عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کو ایک نہیں تین تین بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے، پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ہدایتکار سرمد سلطان کی فلم ’دریا کے اِس پار‘ نے عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیت لیے۔

پاکستانی فلم کا دنیا کی 96 فلموں سے مقابلہ تھا، دریا کے اس پار نے بہترین شارٹ فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔


تیس منٹ دورانیے کی فلم کی کہانی چترال میں خواتین میں خودکشی کے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

جس کے ذریعے معاشرے میں نفسیاتی مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہے اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کس طرح تعلیم اور شعور کی کمی نفسیاتی مسائل میں گھرے لوگوں کو سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔

تازہ ترین