• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کس عمر کے افراد پر کورونا کا اثر زیادہ؟


پاکستان میں 40 سال سے کم عمر افراد میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1 فیصد سے کم رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے 41 سے 50 سال کے افراد میں شرح اموات تقریباً 2 فیصد رہی۔


اسد عمر نے مزید کہا کہ 51 سے 60 سال کے افراد میں شرح اموات تقریباً 4 فیصد رہی ہے جبکہ 71 سے 80 برس کے افراد میں شرح اموات 11 فیصد ریکارڈ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 80 سال اور زائد کے افراد میں شرح اموات 15 فیصد سے زائد رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے، 53 فیصد اموات 60 سال سے زائد کےافراد کی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی سے 40 سال کے افراد واک ان ویکسین لگواسکتے ہیں۔

تازہ ترین