وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید کے بعد صحافیوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد ہوگئی۔ پنجاب میں وبائی مرض کے مثبت کیسز کی شرح میں 9 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
صوبائی وزیر یاسمین راشد کی طرف سے عید بعد ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کھلے رہنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
دوسری طرف حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔
صوبائی حکومت نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی سفارشات منظور کرلی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےکہا کہ عید کے بعد صحافیوں کی ویکسینیشن ہوگی۔