• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں پر عوام کا رش


پشاور میں کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں پر عوام کا رش لگ گیا۔

صوبے میں لاک ڈاؤن کے باعث مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبے کے ضلع اورکزئی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


اپر دیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 26 فیصد، مردان میں 19 فیصد، پشاور میں 12 فیصد اور صوبے بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد رہی۔

بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد اور کوئٹہ میں 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین