• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، فیصل آباد پولیس تشدد پر اتر آئی


فیصل آباد میں پولیس نے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تشدد شروع کردیا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے سبزی، پھل فروشوں اور راہ گیروں پر ڈنڈے برسا دیے۔

پولیس اہل کاروں نے اجازت کے باوجود سبزی اور پھل فروشوں کے اسٹالز بند کروائے۔


لاک ڈاؤن کے باوجود شہر میں منگل بازار لگادیا گیا، اسٹالز پر خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں 22 دکانیں اور 1ریسٹورنٹ سیل کیا گیا جبکہ ماسک نہ پہننے پر کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین