• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر جذبات سے بھرپور کیپشن درج کیا۔یہ تصویر اس وقت کی ہے جب ارجن بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے مدرز ڈے سے سخت نفرت ہے، کل مجھے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھے 9 سال ہوجائیں گے لیکن اب بھی میں آپ کے بغیر نامکمل ہوں۔اداکار نے شکستہ لہجے میں لکھا کہ مجھے امید ہے اس تصویر کی طرح آپ اب بھی مسکرا رہی ہیں اور مجھے دیکھ رہی ہیں۔واضح رہے اداکار ارجن کپور بھارت کے معروف پروڈیوسر بونی کپور اور مونا شوری کے بیٹے ہیں جب کہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے اور اداکارہ جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی ہیں۔ اداکار کی والدہ مونا شوری کپور 2012میں انتقال کرگئی تھیں۔

تازہ ترین