• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہیڈ کوچ بڑی ٹیموں کے ساتھ ٹیسٹ میچز کے حامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق نے کہا کہ بڑی ٹیموں سے زیادہ کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے لیکن چھوٹی ٹیموں کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے۔ میرے خیال میں ٹیسٹ زیادہ تر بڑی ٹیموں کے ساتھ ہونے چاہیں۔ٹیم سیٹ ہوگئی ہے اس میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ کی کوشش نہیں کی ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر طرف نوجوانوں کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ نا قدین کی نظر میں نوجوان کی عمر کیا ہوتی ہے، موجودہ ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ سب نئے اور نوجوان ہیں۔ اگر کسی کی نظرمیں بیس سال کا کھلاڑی بوڑھا ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سیریز میں بھی اسی اعتماد اور تسلسل سے کامیابی حاصل کریں۔ بڑی عمر کے کھلاڑی کو ضرور کھیلنے کا موقع دینا چاہیے، جب میں خود پرفارمنس دے رہا تھا تو یونس خان جیسے کھلاڑی ٹیم میں تھے، کچھ کمبی نیشن ایسےہوتے ہیں کہ پرفارمنس کےباوجود جگہ نہیں ملتی۔

تازہ ترین