• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد حج کے سفر کیلئے عملی منصوبوں کا اعلان کرینگے، سعودی وزارت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس سال کے حج کے سفر کے لیے عملی منصوبوں کا اعلان کریں گے،محکمہ صحت انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تفصیلات کووڈ 19 صحت کے کنٹرول اور معیار کے مطابق طے کی جائیں گ،یہ ریاست حجاج کرام کی صحت اور تحفظ کو یقینی اور انہیں ʼآسانی سے اور محفوظ ماحول میں اپنا فریضہ ادا کرنے کے اہل بنائے گی۔ یہ اعلان ریاست کی مستقل خواہش پر مبنی ہے کہ وہ مسجد حرم اور مسجد نبوی کے مہمانوں اور زائرین کو حج اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے قابل بنائے۔وزارت نے کہا کہ سعودی محکمہ صحت کے حکام حالات کا جائزہ لینے اور انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین