• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں اورپیرامیڈکس کیلئےاین 95ماسک کاعطیہ

لاہور(جنرل رپورٹر ) انجمن ہلال احمر پاکستان کی طرف سے لاہور جنرل ہسپتال میں کورونا کے محاذ پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کے لئے اعلیٰ کوالٹی کے 5ہزار این 95ماسک عطیہ کیے گئے ہیں تاکہ اس خطرناک وبا کا سامنا کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔چیئرمین ریڈ کریسنٹ ابرار الحق نے یہ سامان پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کے حوالے کیا اور انہیں آئندہ بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر اور چیئرمین ابرار الحق کے مابین صحت کے شعبے سے متعلق اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
تازہ ترین