• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے 75فیصد لوگ زراعت سے وابستہ ہیں، سعید خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی کے صوبائی کونسلر اور باچا خان ٹرسٹ ایگری کلچر فائونڈیشن کے چیئرمین محمد سعید خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا زرعی صوبہ ہے جس کے 75فیصد فراد کا دارومدار زراعت پر ہے ۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ، صوبائی صدر ایمل ولی خان اور مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کی ہدایت پر صوبے کے لاکھوں ایکڑ بنجر زمینوں کو سرسبز و شاداب بنانے صوبے بھر میں پھلوں کے باغات لگانے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کاشت کاروں کوزیادہ سے زیادہ مراعات دینے زرعی ٹیکسز میں کمی کاشتکاروں کو زرعی ادویات تخم ٹریکٹرز رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے اور کاشت کاروں کو آسان شرائط پر زرعی قرضہ دینے کے سلسلے میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ زرعی انقلاب کے لئے صوبے کے تمام اضلاع میں ایگری کلچر فائونڈیشن کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے کاشت کاروں کو مشورے دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین