شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں اور دل کے مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کولوڈشیڈنگ سے مثتنیٰ قرار دیا جائے، مریضوں پروفیسر شیخ احسن رشید، رضا خان جمالی اور دیگر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دوران ہسپتال میں ڈائلسز کی مشینیں بھی بند ہو جاتی ہیں جس کے باعث کسی وقت بھی گردوں کے مریض موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔