پاکستانی کوہِ پیما سرباز خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹوں میں سبز ہلالی پرچم دوسری مرتبہ لہرا کر تاریخ رقم کردی۔
گزشتہ روز شہروز کاشف نامی 19 سالہ نوجوان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے وہاں سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا اور آج یہ کارنامہ سرباز خان نے انجام دیا۔
سرباز خان نے گزشتہ ماہ دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کی تھی، اب ایک ماہ میں ہی انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔
سرباز خان اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
اناپرسا سر کرنے میں سر باز خان کے ہمراہ عبدل جوشی بھی تھے، دونوں کوہ پیما انا پورنا چوٹی سر کرنے والےپہلے پاکستانی ہیں۔