• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کوہِ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیماؤں سر باز خان اورجوشی نے دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کر لی۔

الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کوہ پیما انا پورنا چوٹی سر کرنے والےپہلے پاکستانی ہیں۔

صدر ایگزیکٹو بورڈ آ ف الپائن کلب آف پاکستان کا اس موقع پر کہنا ہے کہ دونو ں کوہ پیماؤں کو زبردست کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرارحیدری نے بھی پاکستانی کوہ پیماؤں کو مبارکباد پیش کی۔


انہوں نے کہا کہ نیپال کی 8ہزار91میٹر بلند اناپورنا چوٹی سر کرنا شاندار کامیابی ہے، ہمیں کوہ پیماسرباز خان، جوشی اور ٹیم پر بہت فخر ہے۔

تازہ ترین