وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی۔
ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق ریسٹورینٹ کرسیاں نہیں لگائیں گے، جبکہ ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔