• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پولیس نے فلسطینی اداکارہ کو گولی مار کر زخمی کردیا

فلسطینی اداکارہ مائیسہ عبد الہادی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ کو اتوار کے روز حائفہ میں اسرائیلی فورسز نے گولی مار دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  35 سالہ اداکارہ کو ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی پولیس نے اس وقت زخمی کیا کہ جب مسجد اقصٰی پر اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے بعد خطے میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔

مائیسہ عبد الہادی مشرقی یروشلم کے پڑوس میں شیخ جرح کے متعدد فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کرنے پر احتجاج کر رہی تھیں۔

ایمبولینس کے پچھلے حصے میں زخمی مائیسہ عبد الہادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس واقعے کے بعد ،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیاروں اور مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ ’جنہوں نے میری مدد کی اور میری دیکھ بھال کیا ان کا شکریہ ‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’وہ بالکل ٹھیک ہیں ، لیکن ان کی ٹانگ زخمی ہوگئی تھی۔‘

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین الوزہ میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

تازہ ترین