آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین نے بھی غزہ میں مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کیخلاف آواز اٹھادی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسرائیل فلسطین کے ساتھ جو کچھ کررہا ہے وہ جرم ہے۔
ڈینس فریڈ مین نے کہا کہ فلسطینیوں کیخلاف اعلانِ جنگ کرنے والی اسرائیلی حکومت جرم کا ارتکاب کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہودی جو عرب سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، مجرم ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔