• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، شہداء کی تعداد 56 ہوگئی


غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق شہدا میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی جارحانہ کارروائی میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، اور درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنادی گئیں۔

اسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں حماس نے اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے کیے، اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ ہوگئی۔ پانچ اسرائیلی ہلاک اور ستّرزخمی ہوئے۔

اسرائیل کے شہر لُد میں یہودی شدت پسندوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔

اسرائیل میں رہنے والے ہزاروں عرب افراد نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیے۔

غزہ میں اسرائیل کی حالیہ بمباری کو 2014 کے بعد سے اب تک کی سب سے شدت والی بمباری قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین