• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی نے دفتر خارجہ کو اہم مراسلہ بھیج دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دفتر خارجہ کے نام مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں این سی او سی نے خلیجی ممالک کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مراسلے میں این سی او سی نے دفتر خارجہ کو تجویز دی کہ وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کی مستند لیب کو نامزد کرے۔

این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا کہ دفترخارجہ کورونا ٹیسٹ کے لیے عمان، قطر، بحرین کی مستند لیب نامزد کرے۔


دفترخارجہ کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا گیا کہ 5مئی تا 9 مئی کے دوران 175 غیر ملکی پروازیں پاکستان آئیں، جن میں 63 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا پازیٹو تمام مسافروں کا تعلق خلیجی ممالک سے تھا، یو اے ای سے آنے والی پروازوں کے 47 مسافر کورونا پازیٹو نکلے۔

دفتر خارجہ کو آگاہ کیا گیا کہ سعودی عرب سے آئے11، عمان 3، قطر 1، بحرین سے آئے 1 مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مراسلے میں کہاگیا کہ کورونا پازیٹو تمام مسافروں کے پاس نیگیٹیو ٹیسٹ رپورٹ موجود تھی، ملکی، غیرملکی ایئرلائنز کو نامزد لیب کی ٹیسٹ رپورٹ قبول کرنے کی ہدایت دی جائے۔

تازہ ترین