• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کے پاس جعلی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونے کا انکشاف

بیرون ملک سے آنے والے کئی مسافروں کے پاس جعلی کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے کئی مسافروں کے پاس جعلی پی سی آر ٹیسٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ انٹیلی جنس ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔


صوبائی سیکریٹری صحت نے کہا کہ ٹیسٹ منفی آنے پر مسافر کو کچھ دن قرنطینہ کی ہدایت پر گھر جانے دیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچ پر لازماً قرنطینہ ہونا پڑے گا، ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کا 8 دن بعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

سید امتیاز شاہ نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والے مسافروں کا مطالبہ حکومتی پالیسی سے متصادم ہے۔

تازہ ترین