• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سمیت یورپ میں نماز عیدالفطر کے اوقات

برمنگھم :۔ الم راک:مسجد محمدی ہارٹب روڈ الم راک برمنگھم میں نماز عید کی3جماعتیں ہوں گی، پہلی جماعت ساڑھے آٹھ بجے، دوسری جماعت ساڑھے نو بجے اور تیسری جماعت ساڑھے دس بجے ہوگی اور بالاترتیب امامت و خطابت کے فرائض مولانا محمد عبدالہادی العمری، مولانا محمد ابراہیم میرپوری اور حافظ حفیظ الرحمٰن انجام دیں گے۔ تینوں میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہے۔وٹن:۔ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر وٹن روڈ وٹن برمنگھم میں نماز عید کی چار جماعتیں ہوں گی، پہلی جماعت سات بجے، دوسری آٹھ بجے، تیسری نو بجے اور چوتھی دس بجے ہوگی، امامت و خطابت کے فرائض بالترتیب قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی، برادر احمد محمود اور ڈاکٹر خرم بشیر امین انجام دیں گے۔اولڈہل:۔ جامع مسجد قباء اولڈ ہل میں دو جماعتیں ہوں گی، پہلی جماعت ساڑھے آٹھ بجے اور دوسری ساڑھے نو بجے ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض بالترتیب شیخ عبدالمالک اور قاری امین الرحمن انجام دیں گے۔ خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہے۔ڈڈلی:۔ جامع مسجد کوئینس کراس ڈڈلی میں نماز عید کی تین جماعتیں ہوں گی، پہلی جماعت آٹھ بجے، دوسری ساڑھے نو بجے اور تیسری دس بجے ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض بالترتیب حافظ محمد عبدالرافع، مولانا محمد عبدالرئوف ر یاضی اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب انجام دیں گے۔ہاج ہل:۔ جامع مسجد ہاج ہل شوز ڈبل روڈ ہاج ہل برمنگھم میں نماز عید کی تین جماعتیں ہوں گی، پہلی سات بجے، دوسری آٹھ بجے اور تیسری سوا نو بجے ہوگی۔ بالترتیب برادر تصدق حسین، ابو ابراہیم اور امام محمد امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ تمام جماعتوں میں خواتین کے لیے علیحدہ انتظام ہے۔ہینڈز ورتھ اسلامک سنٹر برمنگھم میں نمازعید الفطر کی پہلی جماعت: 8:15بجے ہوگی۔امامت مفتی عبدالمجید ندیم کریں گے دوسری جماعت: 9:15بجے ہوگی امامت قاری غلام رسول کریں گے۔ گرین لین:۔ جامع مسجد گرین لین برمنگھم میں نماز عید کی چھ جماعتیں ہوں گی۔ پہلی سوا چھ بجے، دوسری سات بجے، تیسری پونے آٹھ بجے، چوتھی ساڑھے آٹھ بجے، پانچویں سوا نو بجے اور چھٹی دس بجے ہوگی۔ بالترتیب ڈاکٹر احسن حنیف مدنی، مولانا محمد عبدالہادی العمری، حافظ عقیل محمود مدنی، قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی اور برادری مصطفی ابو ریان امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ تمام جماعتوں میں خواتین کے لیے انتظام ہے۔ اولڈ ہم:۔ جامع مسجد اہل حدیث اس اسٹریٹ اولڈہم میں نماز عید کی دو جماعتیں ہوں گی پہلی نو بجے اور دوسری دس بجے ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض مولانا شفیق الرحمن شاہین اور حافظ استاد محمد حذیفہ انجام دیں گے۔نیو کاسل:۔ جامع مسجد نیو کاسل گرینجر پارک روڈ نیو کاسل میں آٹھ جماعتیں ہوں گی، پہلی ساڑھے پانچ بجے، دوسری سوا چھ بجے، تیری سات بجے، چوتھی آٹھ بے، پانچویں نو بجے، چھٹی دس بجے، ساتویں گیارہ بجے اور آٹھویں بارہ بجے ہوگی، بالترتیب امامت و خطابت کے فرائض برادر جمال، عبدالباسط العمری، برادری شبیر اور برادری مصطفی دنجام دیں گے۔
بریڈ فورڈ:۔ جامع مسجد الہدیٰ لیگزامز لین بریڈ فورڈ7میںنماز عید کی دو جماعتیں ہوں گی، پہلی ساڑھے آٹھ بجے اور دوسری ساڑھے نو بجے ہوگی۔ بالترتیب حافظ شریف اللہ شاہد اور برادر محمد عظیم امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔مرکزی جامع مسجد بریڈ فورڈ میں عیدالفطر کی پہلی جماعت آٹھ، دوسری نو، تیسری دس، چوتھی گیارہ، پانچویں ساڑھے گیارہ بجے ہوگی، امامت و خطابت قاری عبدالقیوم الفت نوشاہی،علامہ قیصر محمود نوشاہی،صاحبزادہ پیرسید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی مدظلہ،حافظ بلال علی نوشاہی اور حافظ محمد ایاز نوشاہی کریں گے۔ 2۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام سائوتھ فیلڈ اسکوائر بریڈ فورڈ8، میں پہلی جماعت ساڑھے آٹھ دوسری جماعت ساڑھے نو بجے ہوگی، خطابت و امامت حضرت مولانا سید عباس علی نورانی شاہ اور صوفی مظفر حسین نوشاہی کریں گے۔ 3۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام وکٹر اسٹریٹ بریڈ فورڈ9، میں پہلی جماعت آٹھ، دوسری نو، تیسری دس اور چوتھی گیارہ بجے ہوگی، خطابت و امامت حافظ اسد محمود، مولانا قاری حافظ محمد عمران رضوی، مولانا واجد اقبال اور حافظ محمد عمر آصف کریں گے۔ 4۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام فرائزنگ ہال بریڈ فورڈ9، پہلی جماعت ساڑھے آٹھ، دوسری نو بجے ہوگی، خطابت و امامت مولانا محمد افضل نوشاہی اور مولانا کلیم اللہ کریں گے۔ 5۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام ہاورتھ روڈ بریڈ فورڈ9میں پہلی جماعت آٹھ، دوسری نو بجے، تیسری دس بجے ہوگی، خطابت و امامت مولانا شاہد علی نقشبندی، مولانا علیم بشیر، حافظ محمد جنید، حافظ محمد شاہد کریں گے۔ 6۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام ٹالر لین بریڈ فورڈ8 میں پہلی جماعت آٹھ بجے، دوسری نو، تیسری دس اور چوتھی گیارہ بجے ہوگی، امامت و خطابت علامہ مفتی محمد انصر القادری، قاری عابد حسین نوشاہی، قاری محمد اشرف قادری، حافظ محمد ادریس کریں گے۔ 7۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام جسمنڈ ایونیو بریڈ فورڈ9میں پہلی جماعت ساڑھے آٹھ، دوسری ساڑھے نو بجے ہوگی، خطابت و امامت حضرت صاحبزادہ پیر سید کوثر حسین شاہ نوشاہی اور مولانا خلیل الرحمن نوشاہی کریں گے۔ 8۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام ہاکسٹن اسٹریٹ گرلنگٹن بریڈ فورڈ8، میں پہلی جماعت، نو بجے دوسری، دس بجے ہوگی۔ خطابت و امامت مولانا محمد حنیف ساقی نوشاہی اور حافظ محمد یوسف نوشاہی کریں گے۔ 9۔ جامع مسجد تبلیغ اسلام نارتھ سائیڈ ٹیرس بریڈ فورڈ7میں پہلی جماعت نو بجے اور دوسری دس بجے ہوگی۔ خطابت و امامت مولانا شوال احمد ہاشمی اور مفتی جمیل احمد نوشاہی کریں گے۔ 10 جامع مسجد تبلیغ الاسلام ہلٹن روڈ بریڈ فورڈ7، میں پہلی جماعت نو، دوسری پونے دس، تیسری ساڑھے دس بجے ہوگی۔ خطابت و امامت قاری محمد علائوالدین، حضرت سید محمد سلطان شاہ مشہدی نوشاہی، حافظ محمد اعظم نوشاہی کریں گے۔ 11۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام شیئر برج روڈ بریڈ فورڈ7، میں پہلی جماعت سوا آٹھ، دوسری سوا نو اور تیسری سوا دس بجے ہوگی۔ خطابت و امامت مولانا ظہور احمد رضا، مولانا محمد ابوبکر صدیقی اور حافظ عمر صفدر کریں گے۔ 12۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام برنٹ پلیس بریڈ فورڈ5میں پہلی جماعت نو، دوسری دس بجے ہوگی۔ خطابت و امامت مولانا حافظ محمد زبیر اور مولانا صابر حسین کریں گے۔ 13۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام رائن اسٹریٹ بریڈ فورڈ5میں پہلی جماعت نو، دوسری دس بجے ہوگی۔ امامت مولانا مسعود احمد قادری، مولانا محمد عمران کریں گے۔ 14۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام کوونٹری اسٹریٹ بریڈ فورڈ4میں پہلی جماعت نو بجے، دوسری دس بجے ہوگی۔ امامت و خطابت مولانا انوار الحق نوشاہی اور صوفی محمد مہربان نوشاہی کریں گے۔ 15۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام برائوننگ اسٹریٹ بریڈ فورڈ3میں پہلی جماعت ساڑھے آٹھ، دوسری ساڑھے نو بجے ہوگی۔ خطابت و امامت قاری صدام کریں گے۔ 16۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام بارکرانڈ روڈ بریڈ فورڈ3میں پہلی جماعت ساڑھے آٹھ، دوسری ساڑھے نو، تیسری ساڑھے دس، چوتھی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ 17۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام صفر ون ڈرائیو بریڈ فورڈ15میں پہلی جماعت ساڑھے آٹھ، دوسری ساڑھے نو، تیسری ساڑھے دس بجے ہوگی۔ امامت و خطابت مولانا محمد شبیر طارق نوشاہی، حافظ دانش نثار اور حافظ بلال محمود کریں گے۔ ویانا:۔آسٹریامیں مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں عیدالفطر کی پہلی نماز 06:00 بجے ہوگی اورعربی میں خطبہ ہوگا۔ دو سری نماز 07:00 بجے ہوگی جرمن زبان میں خطبہ دیاجائے گا۔ نوراسلامک سنٹر ویانا میں پہلی نماز 07:00 ںجےدو سری 08:00 بجے اورتیسری نماز 08:30 بجے ہوگی۔ مسجد المدینہ میں پہلی نماز 07:00 ںجے، دو سری نماز 08:00 بجے اورتیسری نماز 09:00 ںجے ادا کی جائے گی ۔ ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا میں پہلی نماز 07:30 بجے اوردو سری نماز 08:30 بجے ہوگی۔ منہاج سنٹر ویانا پ میں ہلی نماز 08:00 بجے اور دو سری نماز 09:00 بجے ہوگی۔ مسجد البلال ویانا میں پہلی نماز 08:00 بجے اور دو سری نماز 09:00 بجے اد ا کی جائے گی۔ مسجد ابراہیم ویانا میں پہلی نماز 07:00 بجے اوردو سری 08:00 بجے ہوگی۔ دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانا میں ایک ہی نماز 08:00 بجے ہوگی ۔ملی گروش سالزبرگ میں ایک ہی نماز 06:30 بجے ہوگی۔ لوٹن:۔ مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن میں خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ لوٹن علامہ حافظ اعجاز احمد اور انتظامی کمیٹی نے 4 جماعتوں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی جماعت ساڑھے 7بجے دوسری جماعت ساڑھے 8 بجے ، تیسری ساڑھے 9 اور چوتھی ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگی ۔ مدینہ مسجد، یوکے اسلامک مشن، اوک روڈ، لوٹن میں پہلی جماعت سات بجے ہوگی، امامت مولانا محمد اقبال اعوان کریں گے۔ دوسری جماعت آٹھ بجے ہوگی، امامت حافظ شاہد احمد کریں گے، تیسری جماعت نو بجے ہوگی، امامت برادر عبدالغفور کریں گے۔ چوتھی جماعت دس بجے ہوگی، امامت انجینئر حسنین اقبال اعوان کریں گے۔
تازہ ترین