• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے 104 اموات، 2869 نئے مریض، مزید کسی کی حالت تشویشناک نہیں، این سی او سی

کورونا سے 104 اموات، 2869 نئے مریض


لاہور/ اسلام آباد / کراچی (نمائندگان جنگ / اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں کوروناوائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جس سے عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں ، گزشتہ 24؍ گھنٹوں میں کورونا سے مزید 104؍ اموات اور 2869؍ نئے مریض سامنے آئے ہیں تاہم این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24؍ گھنٹے کے دوران مزید کسی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں جبیہ سندھ میں 13مریض انتقال کرگئے، خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر وائرس کی وجہ سے شہیدہوگئے ، ملک میں مثبت کیسزکی شرح 7.42فیصد رہی، 24؍گھنٹوں میں 5200؍ افراد صحت یاب، زیر علاج مریضوں کی تعداد 76536ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناسے مزید104اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 2869نئے مریض سامنے آئے ہیں جوگزشتہ روزہونے والے ٹیسٹوں کا 7.42فیصدبنتے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے مطابقگزشتہ 24؍ گھنٹوں میں مزیدکسی مریض کی حالت تشویشناک نہیں ہوئی۔ این سی او سی 2 ہزار 869 افراد وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین