لاہور (نمائندہ جنگ )جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹائون کورٹ مجتبی الحسن نےلیگی ایم این اے جاوید لطیف کو بغاوت اور ریاست مخالف تقاریر کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیاگیا ، دوران سماعت پولیس اور پراسیکیوٹر نے کہا جاوید لطیف کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے اور ریاست مخالف بیان سے متعلق تفتیش مکمل ہو چکی ہے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے، جاوید لطیف نے موقف اپنایاکہ ملکی خرابیوں کی نشاندہی کرنابغاوت نہیں،گفتگوکی اجازت ہونی چاہئے، مجھے بتایا جائے میرا گناہ کیا ہے میں نے بیان دیا کہ ماضی کی غلطیاں دھرائی گئیں تو ملکی سلامتی کو نقصان ہو سکتا ہے، ملکی خرابیوں کی نشاندھی کرنا بغاوت نہیں ہوتا، ماضی میں پنجاب نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور مشرقی پاکستان کا سانحہ پیش آیا۔